You are currently viewing 13 جماعتوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچالیا، شہباز شریف

13 جماعتوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچالیا، شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ13 جماعتوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچالیا۔
الحمدللہ پاکستان معاشی تباہی اور ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے پاک ہوگیا۔
پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی سلامتی کے لیے ایسی کاوش کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کے باوجود حکومت کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام آیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ 24-2023 کا محور ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں ہوں گی، پی ایس ڈی پی کے حجم کو 700 سے بڑھا کر 950 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔
آئندہ مالی سال پاکستان کے لیے معاشی ترقی کا سال ہوگا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لارہے ہیں۔
بجٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی و تعمیر نو کے لیے بھی خطیر رقم رکھی جا رہی ہے، سالہا سال سے التوا کا شکار نیشنل فلڈ رسپانس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.