لاہور(اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق ان فٹ ہوگئے، پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو پنڈلی کی تکلیف پیدا ہونے کے سبب دو ہفتوں تک کے لیے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مصباح الحق قومی ون ڈے کپ میں سوئی ناردرن گیس پاکستان لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی نمائندگی کررہے تھے کہ انجری کا شکار ہوگئے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی قیادت میں ایس این جی پی ایل نے حال ہی میں قائداعظم ٹرافی جیتا تھا۔
مصباح قومی ون ڈے کپ کے 4 فروری سے شروع ہونے والے ملک کے پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، ان کی تکلیف طویل ہونے کی صورت میں لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ٹویٹر پر مصباح الحق نے قومی ون ڈے کپ سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 2 ہفتوں میں صحتیاب ہوجائیں گے۔