You are currently viewing 1200لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

1200لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ غازی خان (ڈیسک) ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کے دوران 1200لیٹر ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکا م بناتے ہوئے قبضہ میں لیا گیا تیل قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او ڈی جی خان کی ہدایت پر تھانہ وہوا پولیس نے بلوچستان اور کے پی کے سے پنجاب اسمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کو ناکام بنا دیا۔
1200لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لے کر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ وہوا نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظر تھانہ وہوا پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔