کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی ایکسپو سینٹر میں بارہواں عالمی کتب میلہ سجا یا جا چکا ہےجس میں طالب علموں سمیت بڑی تعداد میں کتب بینی کے شوقین افراد شرکت کر رہے ہیں کتب میلے کے تین روز میںلاکھوں روپوں پر مشتمل کتابوں کی فروخت کی جاچکی ہے جس میں ہر مکتبہ فکر اور ہر عمر کے لوگ دیکھنے میں آرہے ہیں اور اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار بھی کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کتب میلے میں پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت غیر ملکی پبلشرز کی جانب سے تین سو سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن میں اسلامی تاریخ ،سائنس فکشن آداب اور ثقافت سمیت مختلف عنوان پر مبنی لاکھوں کتابیں شرکاء کے لیئے پیش کی گئی ہیں۔ کتب میلے میں 30کے قریب اسٹالز بچوں کی کتب سے متعلق ہیں جہاں پر موجود بچوں نے ڈرائنگ بکس اور کہانیوں کی کتابوں میں گہری دلچسپی لی۔
مقامی پبلشرز کا کہنا ہے کہ میلے میں ہر قسم کی کتابیں دستیاب نہیں تاہم سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال نے بھی کاروبار پر منفی اثرات مرتب کئے گئے ہیں البتہ میلے میں شرکت کی وجہ سے بین الاقوامی پبلشرز اور کتب فروشوں کے مابین رابطے آسان اور مستحکم ہوتے ہیں، جو کاروبار بڑھانے کے لئے مددگار ثابت ہوتے ہیں
پاکستان کے سب سے بڑے کتب میلے نے اس سال بھی کامیابی کے بڑے ریکارڈ حاصل کئے ہیں۔ عالمی کتب میلے کے چیئرمین عزیز خالد نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے عوام میں اس عالمی کتب میلے سے متعلق شعور اجاگر کیا۔