You are currently viewing واٹس ایپ کا ونڈوز ورژن متعارف کرادیا گیا

واٹس ایپ کا ونڈوز ورژن متعارف کرادیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ میسنجر ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کردیا گیا، صارفین ڈیسک ٹاپ ورژن کو ونڈوز اور میک سسٹم پر انسٹال کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کیلئے ویب سائٹ کی سہولت دستیاب تھی تاہم صارفین کی سہولت کو مدّنظر رکھتے ہوئے اس کا میسنجر سافٹ ویئر بھی متعارف کرادیا گیا جو واٹس ایب کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جسے بغیر کسی معاوضے کے ویب سائٹ سے ونڈوز یا میک آپریٹنگ سسٹم کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنا مزید آسان ہو جائے گا کیونکہ کمپیوٹر پر کوئی بھی پروگرام فون کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس پروگرام کے باوجود آپ کے پاس واٹس ایپ فون پرانسٹال ہونا ضروری ہے۔ فون پرموصول ہونے والے واٹس ایپ کے تمام پیغامات اور نوٹی فکیشنز آپ اس پروگرام میں دیکھ سکیں گے اور ان کے جوابات بھی دے سکیں گے۔ واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں تمام صارفین واٹس ایپ ٹیکسٹ فارمیٹنگ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔