You are currently viewing تحریکِ انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان

تحریکِ انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی انتخابات کا معاملہ زیرِ غور آیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی پوری توجہ پانامہ لیکس کے معاملے پرچاہتا ہوں، اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے اپنی مرکزی قیادت کو مشورہ دیا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر موثر اپوزیشن کے لئے مذہبی و سیاستی جماعتوں کو بھی ساتھ ملایا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ آپس کے اختلافات سے گریز کریں کیوں کہ پانامہ لیکس کے بعد قوم کا قبلہ درست کرنے کا سنہری موقع ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں دھڑے بندی شدت اختیار کرجانے کے بعد جہانگیر ترین اور علیم خان نے انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔