کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائیں سرکار کہتے ہیں آرٹیکل سکس پیپلزپارٹی کا تیر ہے، یہ اُس وقت چلتا ہے جب کوئی آئین سے چھیڑ چھاڑ کرتا ہے۔
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین کے ساتھ ظلم بند کیا جائے، ایسی باتیں نہ کریں جو آئین سے متصادم ہوں، پہلے آئین کی باتیں کرتے ہیں اور پھر بھاگ جاتے ہیں، آئین پر کئی گھنٹے بات کرسکتا ہوں اور کل اسلام آباد جاکر بھی بات کروں گا۔
وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ایک آمر کو ملک سے بھگا دیا۔ جس آدمی نے آئین کی توہین کی اسکا پتہ نہیں کہ اب وہ زمین میں ہے یا آسمان میں، آئین کی توہین کرنے والے کا نام لینے والا بھی اب کوئی نہیں۔
قائم علی شاہ کہتے ہیں آئین کے لیے سب سے بڑی قربانی بھٹو کی ہے، تہتر کا آئین بھٹو کا کرشمہ ہے اور یہ آئین بھارت کے آئین سے بہت بہتر ہے، جس وقت نیا آئین بنا تھا اس وقت آدھا پاکستان بچ گیا تھا، تمام جماعتیں آئین پر یقین رکھتی ہیں۔