You are currently viewing افغانستان میں امن کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،سرتاج عزیز
110116171

افغانستان میں امن کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،سرتاج عزیز

قندھار(ویب ڈیسک) افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حوالے سے چار فریقی کورآرڈی نیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ چار فریقی اجلاس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے نمائندگان شریک ہیں۔ افغان وفد کی نمائندگی افغانی نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کررہے ہیں۔ ایک روزہ اجلاس میں طالبان سے مذاکرات کا شیڈول، طریقہ کار اور ٹائم فریم کا تعین کیا جائے گا۔

مشیرِخارجہ سرتاج عزیز نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کو اہمیت دیتا ہے اور افغانستان میں پائیدار قیامِ امن کا خواہاں ہے، مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد مصالحتی عمل کیلئے روڈ میپ وضع کرنا اور افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، افغانستان میں پائیدارامن کیلئے تعمیری مذاکرات ضروری ہیں کیونکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہے۔