لاہور (ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو چور خاندانوں کی لوٹ مار نے 10سال میں پاکستان کا قرضہ 4گنا بڑھا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ این آر او ون نے ملک و قوم کا بہت نقصان کیا جب کہ اس کے بعد این آر او 2دے دیا گیا جو باعث شرم ہے۔
سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ این آر او 2کے ذریعے 1100ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو معافی اور استثنیٰ دے دیا گیا، قوم کی جیبوں پر دن دہاڑے اتنا بڑا ڈاکا مارا گیا ہے۔
دونوں جماعتوں نے ملی بھگت کے ذریعے نیب کے قوانین میں تبدیلی کر کے عملی طور پر نیب کا کردار ہی ختم کر دیا، پہلے کے چور ڈاکوبعد میں معززین بن گئے ہیں۔
