You are currently viewing کراچی میں مصطفیٰ کمال کی حمایت میں پوسٹر لگ گئے

کراچی میں مصطفیٰ کمال کی حمایت میں پوسٹر لگ گئے

کراچی (عباس زین) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں مصطفیٰ کمال کی تصاویر اور اُن کے حق میں مبنی نعروں کے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کراچی کے سابق ناظم کی حمایت میں لگائے گئے پنافلیکس پوسٹرز پر انگریزی اور اردو میں عبارتیں درج ہیں، اردو میں لکھا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال امید کی کرن ہیں جبکہ انگریزی میں لکھا ہے کہ مصطفیٰ کمال قوم کی امید اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے غیر مقررہ تاریخ پر نئی بے نام پارٹی کے پہلے جلسے کا اعلان مزار قائد کے سامنے واقع باغِ جناح میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔