You are currently viewing فرانس، قومی دن کی تقریب  پر 100افراد لقمہ اجل بن گئے

فرانس، قومی دن کی تقریب پر 100افراد لقمہ اجل بن گئے

نیس(ڈیسک) فرانس میں قومی دن کی تقریب پر ٹرک ڈرایئور نے ہزاروں  افراد کو کچل ڈالا  جس کے نتیجے میں 100افراد جاں بحق جبکہ200سے زائد  زخمی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر نیس میں  قومی دن کی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا  جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شہری  جمع تھے جبکہ اس دوران ایک شخص نے ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا جس کےنتیجے میں 100 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ  200سے زائد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹرک کی رفتار  70کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ ٹرک 6ٹن وزنی تھا  ٹرک ڈرئیوار ڈیڑھ کلو میٹر تک ہجوم میں رہا جب کہ ٹرک کی زد میں آنے والے تمام لوگ کچلے گئے ۔

تاہم پولیس نے ٹرک ڈرائیور پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے ٹرک میں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔

فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ واقع دہشت گردی کا شاخسانہ ہے دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے فرانس میں ہونے والے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کی ہے  ۔