You are currently viewing خلائی سفر میں کامیابی کا ایک اور قدم، فیلکن9 راکٹ لینڈنگ پیڈ پر اتر گیا

خلائی سفر میں کامیابی کا ایک اور قدم، فیلکن9 راکٹ لینڈنگ پیڈ پر اتر گیا

واشنگٹن (اسٹاف رپورٹر) امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے فیلکن9 نامی راکٹ سمندر پر قائم لینڈنگ پیڈ پر اتار لیا۔ ناسا کی مدد سے اس تاریخی کامیابی کو حاصل کرنے پر امریکی صدر کی اسپیس ایکس کو مبارکبادی کا پیغام دیا۔

تفیصلات کے مطابق امریکہ کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے فیلکن9 نامی خلائی راکٹ کیپ کینورل ایئرفورس اسٹیشن سے روانہ کیا، اس خلائی مشن کا مقصد بین الاقوامی خلائی رسدگاہ آئی ایس ایس پر مطلوبہ اشیاء منتقل کرنا تھا۔ فیلکن9 راکٹ میں ڈریگن کیپسول نصب تھا جس میں 7ہزار پاؤنڈ وزنی تمام مطلوبہ اشیاء موجود تھیں۔ یہ خلائی راکٹ آئی ایس ایس پر سامان منتقل کرکے بحراقیانوس پر قائم کیا گیا ڈرون شپ پر لینڈنگ پیڈ پر کامیابی کے ساتھ اتر گیا۔

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلن مسک نے انتہائی پُرمسرت انداز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک خلائی راکٹ کسی جہاز میں سوراخ کیے بناء ہی اترا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کمپنی متعدد مرتبہ راکٹ کی لینڈنگ کے تجربات کرچکی ہے، مسک نے مزید کہا کہ آگے سمندر کے بجائے زمین پر راکٹ کی لینڈنگ کیلئے ہم مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر بارک اوبامہ نے ٹوئٹر ویب سائٹ پر اسپیس ایکس کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکبادی کا پیغام دیا، انہوں نے اسپیس ایکس اور ناسا کی مشترکہ کاوشوں کو بھی سراہا۔