اسلام آباد (عباس زین) وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات، بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ نے پاکستانی سیکورٹی ٹیم کی ابتدائی جائزہ رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی کے حوالے سے آج اہم اعلان متوقع ہے۔