کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی سندھ ہائیکورٹ میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست سنی گئی، تاہم سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن نے ای سی ایل سے اپنا نام نکالنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا ہے۔ عدالت میں سابق وزیر کی عرضی کی سماعت جسٹس محمد علی شیخ نے کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرپشن کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اطلاعات ہیں وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا جائے گا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گرفتاری سے روکا جائے اور زیرِ التواء تفتیش کی تفصیلات طلب کی جائیں۔