You are currently viewing ڈاکٹرعاصم کیس میں4سیاسی شخصیات کےوارنٹس جاری
080116164

ڈاکٹرعاصم کیس میں4سیاسی شخصیات کےوارنٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نامزد 4 افراد کے ایک مرتبہ پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں، ان میں انیس قائم خانی، سلیم شہزاد، قادر پٹیل اور وسیم اختر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مقدمے کے تحت جاری کردہ ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ رؤف صدیقی ضمانت پر ہیں البتہ عثمان معظم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انیس قائم خانی اور سلیم شہزاد ملک سے باہر ہیں جبکہ وسیم اختر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں لیکن وہ نہیں ملے۔ فاضل عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ وسیم اختر روز ٹی وی شوز میں بیٹھے ہوتے ہیں، کیا آپ لوگوں کو نظر نہیں آتے تاہم عدالت نے پاسبان کے زیرِحراست رہنماء عثمان معظم کو اگلی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔