لاس اینجلس(ویب ڈیسک) ’اسٹار وارز،دی فورس اویکنز‘ امریکا اور کینیڈا کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے گی جو جیمز کیمرون کی ’ایواتار‘ کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
والٹ ڈزنی اسٹوڈیو کے مطابق ریلیز کے تین ہفتوں بعد اسٹار وارز اب تک دنیا بھر میں 1.5 ارب ڈالرز کما کر تاریخ کی چوتھی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔ باکس آفس کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوتار کے 2.8 ارب ڈالرز کے عالمی ریکارڈ کو توڑنے کیلئے ضروری ہے کہ اسٹار وارز چین میں اچھا کاروبار کرے۔
40سالوں میں اسٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم ’دی فورس اویکنز‘ بے پناہ مارکیٹنگ کے بعد 16 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔
اسٹار وارز فرنچائز کے خالق جارج لوکس نے 2012ء میں 4.05 ارب ڈالرز کے عوض اسے ڈزنی کو فروخت کردیا تھا۔