You are currently viewing پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے میئر بن گئے

پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے میئر بن گئے

لندن (اسٹاف رپورٹر) برطانیہ میں منعقد ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں تاریخ رقم ہوگئی، پاکستانی نژاد مسلمان صادق خان لندن کے میئر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے نو منتخب میئر پاکستانی نژاد صادق خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔  تاریخ میں پہلی مرتبہ لندن کی حکمرانی کا تاج کسی پاکستانی کے سر پر سجا ہے۔ اس موقع پر میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اپنی کامیابی کا یقین نہیں آرہا لیکن لندن کا میئر بننے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا لندن کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ لندن میئر کے انتخاب کیلئے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق صادق خان 44 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ زیک گولڈ سمتھ صرف 35 فیصد ووٹ حاصل کرسکا۔