کراچی (اسٹاف رپورٹر) انتطامیہ کی نیم خوابی شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی ہے، کالا بورڈ سے ملیر 15 کے پُل تک کل شام سے سیوریج کا پانی جمع ہے جو اطراف آباد گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہے۔
ملیر کالا بورڈ کے قریب سیوریج کی پائپ لائن ٹوٹ گئی، جس کے باعث گندہ پانی سڑک پر گزشتہ روز شام سے جمع ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں کا شکوہ ہے کہ سڑک پر پانی جمع ہونے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود متعلقہ عملہ نہ تو نکاسی آب کے لئے پہنچا ہے اور اور نہ ہی ٹوٹی ہوئی لائن کی مرمت کے لئے کوئی آیا۔