You are currently viewing 2016 کا پہلا مکمل سورج گرہن 9 مارچ کی صبح ہوگا

2016 کا پہلا مکمل سورج گرہن 9 مارچ کی صبح ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں برس سورج کو مکمل گہن 9 مارچ کو لگے گا البتہ اس مکمل سورج گرہن کو پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2016ء کے پہلا مکمل سورج گرہن کا آغاز 9 مارچ کو صبح 4 بجکر 19 منٹ پر ہوگا، مکمل سورج گرہن کا نظارہ ایشیا، آسٹریلیا، سماٹرا، بورنیو اور سلاویسی میں کیا جاسکے گا جبکہ پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سورج کو جزوی گہن 5 بجکر 1 منٹ پر لگے گا جو 5 بجکر 17 منٹ پر مکمل گرہن ہوگا جبکہ اس کا اختتام 9 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔
سورج گرہن 5 گھنٹے 16 منٹ پر محیط ہوگا۔ رواں سال دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوں گے۔