کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے خزانہ برآمد کرلیا، مشتاق رئیسانی کے گھر پر نیب نے چھاپہ مار کر 70 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹوں کے بیگز اور سونا ضبط کرلیا۔
نیب ترجمان کے مطابق نیب حکام نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ خزانہ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے تمام ریکارڈ قبضے میں کر سیکرٹری خزانہ کو حراست میں لے لیا، اُن پر محکمہ بلدیات کے فنڈز میں ڈیڑھ ارب روپے کی خوردبرد کا الزام ہے، کارروائی کے دوران محکمہ خزانہ کے ملازمین کی ہنگامہ آرائی پر احتساب بیورو کی ٹیم کو پولیس طلب کرنا پڑی، تاہم سیکرٹری خزانہ کو حراست میں لیے جانے کے بعد نیب کے ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ میں مشتاق رئیسانی کے گھر سے کرنسی سے بھرے 12 بیگز برآمد ہوئے جن میں موجود رقم 65 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، اِس کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور پرائز بانڈز بھی ملے۔