You are currently viewing راحت فتح علی خان کے سُروں کی آشا بھوسلے بھی دیوانی

راحت فتح علی خان کے سُروں کی آشا بھوسلے بھی دیوانی

ممبئی (اسٹاف رپورٹر) شیریں ترنم کی ملکہ آشا بھوسلے نے پاکستانی گلوکار کی گائیکی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے راحت فتح علی خان کے گانے کا انداز بے حد پسند ہے۔

دنیا بھر میں معروف بالی وڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان میں وہ ساری خاصیتیں موجود ہیں جو ایک اچھے گلوکار میں ہونی چاہیئیں، مجھے اُن کے گانے کا انداز اور آواز نہایت پسند ہیں۔

آشا بھوسلے کا نام موسیقی کی دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے کے باعث گنیز بُک آف ریکارڈ میں شامل کیا گیا جبکہ اُنہیں گلوکاری کے حوالے سے متعدد اہم ایوارڈز اور بھارٹ کا قومی اعزاز بھی دیا گیا۔