کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے شارع فیصل پر درختوں کی غیرقانونی کٹائی پر مبنی نیوز پاکستان کی خبر کا نوٹس لے لیا، سائیں قائم علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات صادر کردیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے رات کی تاریکی میں بل بورڈ مافیا کی کارروائی کا نوٹس لے لیا، انہوں نے کمشنر کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کرکے شارع فیصل پر درخت کاٹنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات بھی دیے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے بھی 15 روز میں غیرقانونی ہورڈنگز ہٹائے جانے کے احکامات صادر کردیے۔ واضح رہے کہ شارع فیصل پر پولیس کی موجودگی میں بل بورڈز مافیا کی کی جانب سے گرین بیلٹ اجاڑ دی گئی اور متعدد درخت جڑ سے اکھاڑ دیے گئے۔