You are currently viewing واٹس ایپ انتظامیہ کا جلد نہایت ڈیمانڈنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ انتظامیہ کا جلد نہایت ڈیمانڈنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اب وائس میل، کال بیک اور فائل شیئرنگ کے بعد واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی جلد متعارف کرائی جائے گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کو اچھی خبر سناتے ہوئے جلد ایپلیکیشن میں ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن میں ویڈیو کالنگ فیچر کی شدید کمی محسوس کی جاتی تھی، اس فیچر کے بعد دیگر مسیجنگ ایپلی کیشنز جیسے کہ ایمو، وائبر اور اسکائپ وغیرہ کو شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں کیونکہ وڈیو کالنگ کے لیے صارفین واٹس ایپ کی بجائے دیگر ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں۔ اب واٹس ایپ میں موجود ویڈیو کالنگ کی سہولت حاصل ہونے کے بعد صارفین کسی دوسری ایپلی کیشن کی طرف جانا پسند نہیں کریں گے۔