You are currently viewing اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شریک حزبِ مخالف جماعتوں نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹی او آرز قابلِ قبول نہیں کیونکہ وزیراعظم پانامہ پیپرز کے بعد اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پر ایسا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں اپوزیشن کی مشاورت شامل ہو، اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں چھ جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔