You are currently viewing فلم اظہر کا نیا گانا تو ہی نہ جانے جاری کردیا گیا

فلم اظہر کا نیا گانا تو ہی نہ جانے جاری کردیا گیا

ممبئی (اسٹاف رپورٹر) ہندی فلم انڈسٹری کی فلم اظہر کا نیا گانا تو ہی نہ جانے جاری کردیا گیا، گانا سونو نگم اور پراکریتی کاکڑ کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا، فلم کا یہ گانا میرتقی میر کی مشہور غزل کی زمین پر لکھا گیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگانی پر مبنی فلم اظہر کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی، تو ہی نہ جانے کے نام سے اس گانے کو گلوکار سونو نگم اور گلوکارہ پراکریتی کاکڑ نے گایا ہے، گانے کے بول راکیش کمار نے کہے ہیں، گانے کا ٹائٹل پتّہ پتّہ جانتا ہے حال میرا اک تو ہی نہ جانے حال میرا، میر تقی میر کی غزل کے مشہور شعر کی زمین پر لکھا گیا ہے۔

پتّہ پتّہ، بوٹا بوٹا، حال ہمارا جانے ہے

جانے نہ جانے گُل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے

گانے توہی نہ جانے میں محبت کرنے والوں کی مشکلات کو نمایاں کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہرالدین کی زندگی میں داخل نورین اور سنگیتا سے تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

فلم اظہر کے ہدایتکار ٹونی ڈی سوزا ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی، نرگس فخری، پراچی ڈیسائی اور لارا دتّہ شامل ہیں۔ اظہر فلم 13 مئی 2016ء کو ریلیز کی جائے گی۔