You are currently viewing قومی ٹیم 9جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی،محمد عامر شامل
020116154

قومی ٹیم 9جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی،محمد عامر شامل

لاہور(اسٹاف رپورٹر) مینیجر قومی کرکٹ ٹیم انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدعامر کا ویزا پی سی بی کو موصول ہوگیا ہے۔ محمد عامر کے آسٹریلیاء کے لیے ویزے کی بھی درخواست دی ہوئی ہے آسٹریلیا کا ٹرانزٹ ویزا ملنے پر محمد عامر ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے، محمد عامر کو سمجھایا ہے کہ توجہ صرف کھیل پردیں، کھلاڑیوں نے بھی محمد عامر کو خوش آمدید کہا ہے۔

انتخاب عالم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم 9 جنوری کو کراچی سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، ٹیم میں کوئی فزیکل ایشوز نہیں ہیں اور کھلاڑیوں نے فٹنس کیمپ میں بہت محنت کی ہے تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں۔ کھلاڑیوں میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور ہماری ٹیم فارم میں ہے۔ نیوزی لینڈ کا دورہ کامیاب ثابت ہوگا۔