You are currently viewing رینجرز کے مشروط اختیارات پرجلد فیصلہ ہوگا، نثارکھوڑو
020116147

رینجرز کے مشروط اختیارات پرجلد فیصلہ ہوگا، نثارکھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن پر کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی وفاق سے کوئی اختلاف ہے، چوہدری نثارکراچی آئیں گے تو رینجرز کے مشروط اختیارات پربات ہوگی اور جلد ہی رینجرز کے مشروط اختیارات پر کوئی فیصلہ ہوجائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی فارورڈ بلاک کسی کے خواب میں تو ہوسکتا ہے لیکن حقیقت میں نہیں بن پائے گا، صرف ایک یوسی جیتنے والی جماعتوں پرمشتمل اتحاد سے ہمیں فرق نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی مخالف اتحاد پہلے بھی بنتے رہے ہیں البتہ مخالف اتحاد کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔