You are currently viewing اپنی پرفارمنس سے لوگوں کا اعتماد دوبارہ جیتوں گا،محمدعامر
020116134

اپنی پرفارمنس سے لوگوں کا اعتماد دوبارہ جیتوں گا،محمدعامر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جانتا ہوں لوگوں کو ٹھیس پہنچائی تاہم اب مجھ پر اعتماد کرلیں، فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ لوگوں کا اعتماد آہستہ آہستہ بحال ہوگا، اپنی پرفارمنس سے چاہنے والوں کا دوبارہ اعتماد جیتنے کی کوشش کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ اور اظہر کے فیصلے سے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ کیمپ میں سب سے ملا ہوں سب نے میری بات سنی اور سمجھی بھی، تنازعہ ختم کرنے کا کریڈٹ بورڈ کو جاتا ہے جس نے مذاکرات کے ذریعے سے معاملہ حل کرایا۔ محمد عامر نے کہا کہ پھر سے لارڈز کے میدان پر بولنگ کرنا چاہتا ہوں۔