لاہور(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سے ہر قیمت پر دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کریں گے، اس عزم کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا، منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی بقاء و استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کے باعث ہی ملک میں امن بحال ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ دہشتگردوں کےوجودکوختم کرکےہی ملک کومضبوط اورخوشحال بنایاجاسکتاہے۔
دہشتگردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے،شہبازشریف
- Post author:News Pakistan Staff
- Post published:04/01/2016 12:57
- Post category:پاکستان / پنجاب / سیاست
- Post last modified:04/01/2016 12:59
- Reading time:1 mins read
Tags: Action, Chief, CM, lahore, Minister, NAP, National, news pakistan, Plan, punjab, Shahbaz, Sharif, Terrorism