کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایس ایس پی اے سی ایل سی عرفان بہادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرچی میں موٹر سائیکل چھینے کی دارداتوں کو کم کرنے کے لیے اے سی ایل سی کی ٹیم کو حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوری شدہ موٹر سائیکل کے خریدار کا تعلق بلوچستان سے ہے اور اس کی نشاندہی بھی کی جاچکی ہے ۔
ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دو روز قبل کارروائی کے دروان گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے سی ایل سی نے کارروئی کے دوران ابراہیم بروہی اور ظفر اقبال کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد سے 24موٹر سائیکلز برآمد کی جاچکی ہیں۔
ایس ایس پی عرفان بہادر نے میڈیا کے نمائندوں کو مزید بتایا کہ کراچی سے موچکو تک کافی چوکیاں ہیں لیکن موثر نہیں ہیں تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلز کو جمع کیا جاتا ہے ۔