You are currently viewing برطانوی وزیراعظم سے معاونِ خصوصی طارق فاطمی کی ملاقات

برطانوی وزیراعظم سے معاونِ خصوصی طارق فاطمی کی ملاقات

واشنگٹن (اسٹاف رپورٹر) معاون خصوصی طارق فاطمی کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات، ڈیوڈ کیمرون کہتے ہیں سانحہ لاہور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، دہشتگردی کے خلاف جانیں قربان کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے ہیں۔

واشنگٹن میں جاری عالمی نیوکلیئر سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی کی برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات ہوئی، ڈیوڈ کیمرون کا سانحہ لاہور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جانیں دینے والوں کو قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خطے میں امن کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔