You are currently viewing کراچی میں مہنگائی کا جن بےقابو، دودھ 6 روپے فی لیٹر مہنگا

کراچی میں مہنگائی کا جن بےقابو، دودھ 6 روپے فی لیٹر مہنگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جہاں پیٹرول سستا ہوا وہیں ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔
دودھ کی نئی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 90 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ دودھ کے ہول سیل نرخ 71 روپے سے بڑھا کر 77 روپے فی لیٹر کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے قیمتوں میں اضافے سے قبل دودھ کی فی لیٹر قیمت 84 روپے تھی۔