You are currently viewing ‎‏اوورسیز پاکستانی دنیا میں اپنے ملک کے سفیر ہیں،وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید

‎‏اوورسیز پاکستانی دنیا میں اپنے ملک کے سفیر ہیں،وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیربرائے مواصلات وپوسٹل سروسزمراد سعید نے کہا ہے کہ ‎‏اوورسیز پاکستانی دنیا میں اپنے ملک کے سفیرہیں،سب کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اوور سیز پاکستانی تحریک انصاف کی فنڈنگ کرنے والے ہیں،سیاست دان انتخابات اورلیڈرآنے والی نسلوں کا سوچتا ہے، مشکل معاشی حالات میں معیشت کو سہارا دینے ہر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف اورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز کے زیرِاہتمام کنونشن سنٹر میں جاری تین روزہ سمندر پار پاکستانیز کنونشن کے دوسرے روز کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ سب کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اوور سیز پاکستانی تحریک انصاف کی فنڈنگ کرنے والے ہیں۔عمران خان نے جس انداز میں پاکستان کی نمائندگی کی، ناموس رسالتﷺ کا مقدمہ لڑا اس سے پہلے کھبی نہیں لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مختصر عرصے سے پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے سیاحت سے شناخت دی۔ سابقہ حکمرانوں نے آٹھ سو کروڑ ذاتی گھروں پر خرچ کئے اور 2700 لوگ ذاتی حفاظت پر مامور کئے۔ یہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے باہر علاج کرانے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں کیلئے دس لاکھ فی خاندان صحت انشورنس دی۔ سیاست دان انتخابات اور لیڈر آنے والی نسلوں کا سوچتا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پانچ دہائیوں بعد بجلی اور پانی کیلئے دس ڈیموں پر کام ہو رہا ہے، ‎‏ماضی کے حکمرانوں کا عمران خان سے موازنہ کرنا توہین سمجھتا ہوں،اوور سیز پاکستانی ماضی میں جب پیسہ پاکستان بھیجتے تھے تو اُس وقت یہاں کے حکمران ٹیکس کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک جائیدادیں بناتیتھے۔انہوں نے کہا کہ ‏تارکین وطن کو پاکستان کا دنیا میں سفیر بننے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ‎‏اوورسیز پاکستانی دنیا میں اپنے ملک کے سفیر ہیں۔