اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یکم جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری 31 مئی کو آئے گی جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔