You are currently viewing یوکرین جنگ کی مذمت کرنے والوں کی فلسطین کیلیے زبانیں بند ہیں، خواجہ آصف

یوکرین جنگ کی مذمت کرنے والوں کی فلسطین کیلیے زبانیں بند ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بیان دراصل ایک دہشت گرد کی دوسرے دہشت گرد کی حمایت ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردوں کے حق میں بیان دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، حماس نے آزادی کی تحریک میں سنگ میل طےکیا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کی مذمت کرنے والوں کی فلسطین کے لیے زبانیں بند ہیں۔
فلسطین اور کشمیر پر یورپی یونین کی منافقت سامنے ہے، ایک دہشت گرد ملک کی حمایت میں یورپی یونین بیان دے رہی ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عراق، یمن، شام اور لیبیا کو تباہ کر دیا گیا ہے، مسلم امہ کو یکجا ہونا چاہیے، آزادی فلسطین کا حق ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی محبت فلسطین کے ساتھ ہے، پاکستان اسرائیل کے ساتھ کبھی تعلقات استوار نہیں کرسکتا جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطین معاملے کو التوا میں رکھے گی، سلامتی کونسل نہیں منافقت کونسل ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.