اترپردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کی طرح قتل کیے جانے کی دھمکی مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ ناتھ کے نام ملنے والی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 10 دن میں وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا تو ان کو بھی گزشتہ ماہ مارے گئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما بابا صدیقی کی طرح قتل کردیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کو گزشتہ روز ان کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر ایک نامعلوم نمبر سے موصول ہوا، پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ نمبر کس کا ہے۔
بھاتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو دھمکی آمیز پیغام کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ انہیں ملنے والی دھمکی کے حوالے سے اب تک ممبئی پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔