نیو یارک (ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر کیے جانے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے اپنے جاری بیان میں اتوار کی صبح عراقی وزیر اعظم کے گھر کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نےان گھنانی دہشت گردی کی کارروائیوں کے مرتکب افراد، ان کے منتظمین، فنانسرز اور سپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔