You are currently viewing یاسین ملک نہیں نپور شرما دہشت گرد ہے، مشعال ملک

یاسین ملک نہیں نپور شرما دہشت گرد ہے، مشعال ملک

اسلام آباد (ڈیسک)کشمیری حریت رہنمااورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ یاسین ملک دہشت گرد نہیں بلکہ نپور شرما دہشت گردہے۔ انہوں نے نپور شرما کو گرفتار کرنے اور فسطائی آر ایس ایس کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔نپور شرما کے اس گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ عرب ممالک میں بائیکاٹ انڈیا مہم بھی چل پڑی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی ہے۔