You are currently viewing ہیٹی کے صدر کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں کولیمبیا کے 15 ، امریکا کے 2 ہیٹی نژاد شہری گرفتار

ہیٹی کے صدر کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں کولیمبیا کے 15 ، امریکا کے 2 ہیٹی نژاد شہری گرفتار

  • Post author:
  • Post category:جرم
  • Post last modified:09/07/2021 14:40
  • Reading time:1 mins read

پورٹ او پرنس (ڈیسک)ہیٹی کی پولیس نے صدر جوولن موئس کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں کولمبیا کے 15 اور امریکا کے دو ہیٹی نژاد شہریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس چیف لیون چارلس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر جوولن موئس کے قتل میں کولمبیا کے 26  اور امریکا کے دو ہیٹی نژاد شہری ملوث ہیں جن میں سے کولمبیا کے 15 اور امریکا کے 2 ہیٹی نژاد شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ یاد رہے کہ ہیٹی کے صدر جوولن موئس کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی رہائش میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔ حملے میں خاتون اول بھی زخمی ہوئی ہیں جوہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔