You are currently viewing ہنگو، جلسہ کے لیے کارکنان کے نہ نکلنے کی وجہ پوچھنے پر پی ٹی آئی رہنما آگ بگولہ ہوگیا

ہنگو، جلسہ کے لیے کارکنان کے نہ نکلنے کی وجہ پوچھنے پر پی ٹی آئی رہنما آگ بگولہ ہوگیا

ہنگو (ڈیسک) ہنگو سے راولپنڈی جلسہ میں شرکت کی روانگی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کےمقامی رہنما کارکنان کی کم تعداد پر انتہائی پریشانی کا شکار رہے۔ اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے گاڑیاں زیادہ اور کارکنان کی تعداد انتہائی کم ہونے سے متعلق سوال پوچھنے پر مقامی رہنما آگ بگولہ ہوگئے اور تشدد پر اتر آئے، مذکورہ رہنما نے غصے میں آکر کیمرے کے سامنے ہی مقامی صحافی کو لات مار دی۔ مذکورہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔