ہبلی (ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدھارمیانے کہا ہے کہ وہ ہندو ہیں لیکن ہندوتوا کے مخالف ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سابق وزیر اعلی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہندو ہوں اور میں ہندو مخالف کیسے ہو سکتا ہوں لیکن ہندوتوا اور ہندو عقیدے کے گرد سیاست کا مخالف ہوں۔
سدارامیا نے کہا کہ بھارتی آئین کے تحت تمام عقائد برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کی کثیر مذہبی ثقافت ہے جہاں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے اور ہر ایک کو انسان کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آئین یہی کہتا ہے اور ہمیں اس کی پابندی کرنی چاہیے۔
سدھارمیانے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ ان لوگوں کے خلاف ہے جو فرقہ پرستی کو فروغ دیتے ہیں اور ذات پات اور مذہب پر مبنی سیاست کرتے ہیں۔
سابق وزیر اعلی اور ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سدارامیا نے کہا کہ ہندو مہاسبھا اور آر ایس ایس میں سے کسی نے بھی بھارت کی آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا۔