You are currently viewing ہری پورکے گورنمنٹ سکولوں میں ڈینگی کی روک تھام بارے آگاہی مہم

ہری پورکے گورنمنٹ سکولوں میں ڈینگی کی روک تھام بارے آگاہی مہم

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:14/07/2021 13:10
  • Reading time:1 mins read

ہری پور(ڈیسک)محکمہ تعلیم کے افسران نے گورنمنٹ سکولوں میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کاانعقاد کیا۔

ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصرکی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنروفوکل پرسن ڈسٹرکٹ ڈینگی ایکشن پلان تابندہ طارق کی زیرنگرانی ضلع بھرمیں ڈینگی کی روک تھام کے لیے فوگ سپرے اورعوامی آگاہی مہم جاری ہے،اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے افسران نے مختلف گورنمنٹ سکولزمیں آگاہی مہم کاانعقادکیااورطلبا وطالبات کوڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیرکے حوالے سے آگاہ کیاجبکہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے پکی ڈولی سرائے صالح میں گھروں کے اندرمچھرمارسپرے اورکھلے مقامات پرفوگ سپرے کیااورساتھ عوام کوڈینگی سے محفوظ رہنے سے متعلق تدابیراورآگاہی دی۔