You are currently viewing گھوٹکی میں پولیس موبائل کو حادثہ، مغوی کا بیٹا جاں بحق، ورثا کا احتجاج

گھوٹکی میں پولیس موبائل کو حادثہ، مغوی کا بیٹا جاں بحق، ورثا کا احتجاج

گھوٹکی (نیوز ڈیسک) گھوٹکی میں مغوی کی بازیابی کے لیے جانے والی پولیس موبائل الٹنے سے مغوی کا بیٹا جاں بحق جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل الٹنے کا واقعہ موٹروے پر محمد پناہ ترنڈہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں مغوی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کےخلاف ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے بیٹے کی جیب سے ایک لاکھ روپے بھی نکال لیے۔
پولیس کے مطابق شہری سہراب کھٹیان کو 8 روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے 25 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق ایس ایچ او قابل بھیئو اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.