You are currently viewing گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی مردان سینٹ کا اجلاس

گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی مردان سینٹ کا اجلاس

پشاور (ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی مردان سینٹ کا اجلاس ‘گورنر نے صوبے کی تمام یونیورسٹیوں سے بنیادی اسکیل 17 میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

 وویمن یونیورسٹی مردان سینٹ کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کو ہدایت کہ گزشتہ 10 سال کی بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جاء ے تاکہ پتہ چلے کہ تقرریاں کیسے ہوئیں۔ انہوں کہاکہ سفارش اور میرٹ کے خلاف تقرریوں نے تعلیمی درسگاہوں کا بیڑا غرق کر دیا‘ سفارش پر بھرتی ہونے والے افراد کسی بھی یونیورسٹی کیلئے وائرس بن جاتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.