گلگت (ڈیسک) گلگت کا72 واں یوم آزادی آج گلگت بلتستا ن میں روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔
یہ دن جنگ آزادی کے ان مشاہیر اور گلگت سکاؤٹس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منایا جاتاہے جنہوں نے یکم نومبر1947 ء کو ڈوگرہ راج کے خلاف بغاوت کی تھی۔ سیاسی’ سماجی اور ادبی حلقوں نے یہ دن شایان شان طریقے سے منانے کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں صبح نو بجے ہیلی پیڈ گرائونڈگلگت میں ایک تقریب ہوگی ۔ نماز جمعہ کے بعد گلگت کے آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں بھی ایک شاندار تقریب ہوگی۔