گلگت (نیوز ڈیسک) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ 21 مسافر زخمی ہو گئے۔
راولپنڈی سے گلگت جانے والے مسافر بس شاہراہ قراقرم پر گونر فارم کی حدود میں کھائی میں گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 21 مسافر زخمی ہو گئے۔
نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مارکوپولو کی بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
دریں اثناء وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق بس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں 20 مسافر جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔