You are currently viewing گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5395 کیس ،118 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5395 کیس ،118 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد(ڈیسک)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 118 اموات ہوئیں جن میں سے 43 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 395 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 82 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور اسلام آباد میں 51 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 75 فیصد،صوابی میں 93 فیصد،چارسدہ میں 93 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 923, پنجاب میں 37 ہزار 775, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 519, اسلام آباد میں 6 ہزار 178, بلوچستان میں 1 ہزار,گلگت بلتستان میں 565, آزاد کشمیر میں 725 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار 652 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 509 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 14 ہزار 978, بلوچستان میں 20 ہزار 580, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 153، اسلام آباد میں 68 ہزار 66, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 2 ہزار 290، پنجاب میں 2 لاکھ 58 ہزار 441 اور سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 310 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 872 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 533 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 7 ہزار 209 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 63 مریض ہسپتالوں میں اور 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 761 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 625 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 221 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 420 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 630 ہسپتالوں میں 5 ہزار 106 مریض زیر علاج ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.