بہاولپور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں گرفتاری دینے نہیں شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا مجھے بھی پکڑ لیا گیا۔
گرفتار اعظم سواتی اور محمد احمد مدنی کو بہاولپور میں طبی معائنے کے بعد جیلوں میں منتقل کردیا گیا، محمد احمد مدنی کو سینٹرل جیل جبکہ اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان پہنچادیا گیا۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ جیل بھروتحریک میں میرا نام ویٹنگ لسٹ میں تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ گرفتاری دینے نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی سے ملنے آئے تھے تاہم انہیں بھیگرفتار کرلیا گیا۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وہ 76 سال کے ہیں اور انہیں موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھاجا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری غیرقانونی ہے، انھوں نے کہا کہ امیدہے عدالتیں انصاف دیں گی اورانتخابات کا حکم دیں گی۔