You are currently viewing کے پی کے: صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو کل تک تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی

کے پی کے: صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو کل تک تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی

پشاور (ڈیسک) کے پی کے حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو کل تک ان کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
حکومت نے عید الاضحی کے پیش نظر تمام ملازمین کو عید سے پانچ روز قبل تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
قبل ازیں گزشتہ عید پر صوبے کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں جاری نہ کی جا سکی تھیں جس کے باعث ملازمین میں شدید غم و غصہ اور مایوسی پائی جاتی تھی۔
اس بار حکومت نے اقدامات اٹھاتے ہوئے 23جون تک تمام ملازمین کو ان کی تنخواہیں ٹرانسفر کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔