پشاور (ڈیسک) محکمہ خزانہ کے پی کے کی جانب سے نگران صوبائی حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ صوبے کے مختلف محکموں میں موجود سرکاری گاڑیاں افسران کو اقساط میں فروخت کر دی جائیں۔
تجویز کے مطابق صوبے میں موجود چالیس ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں فروخت کیے جانے سے 10ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
پالیسی کے مطابق سرکاری افسر اپنے تصرف میں موجود گاڑی چند اقساط میں خرید سکے گا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے کی بھی اجازت ہو گی۔
ایک افسر ایک گاڑی کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے یہ تجویز صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی ہے، تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیاں اس اسکیم میں شامل نہیں، ان کی سرکاری حیثیت کو چھیڑا نہیں جائے گا۔
اس حوالے سے تجویز پر مشاورت کے بعد صوبائی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی ۔